حیدرآباد۔4۔جنوری (اعتماد نیوز)ریاستی وزیر اعلی این کرن کمار ریڈی نے آج
کہا کہ ووٹنگ کے بغیر ریاست کی تقسیم نا ممکن ہے۔ انہوں نے آج اسمبلی کے
احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ بل پر مباحث جلد ہونا ہی
بہتر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تاحال اس پر مباحث کا آغاز
نہیں ہوا۔ اور
بروز پیر سے مباحث ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹنگ کے بغیر
ریاست کی تقسیم نا ممکن ہے۔ انہوں نے انکے مخالفین کے مخالفت کا جواب
دیتے ہوئے کہا کہ انکا دور حکومت ایک کھلی کتاب ہے۔انہوں نے نئی سیاسی
جماعت کے قیام سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ محظ افواہ ہے۔